• پی ایس ایل فائیو: اسلام آباد اور کراچی کی ٹیمیں مدمقابل

    اسلام آباد اور کراچی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
    پاکستان سپر لیگ فائیو( پی ایس ایل) کا اہم ترین معرکہ آج کراچی میں کھیلا جائے گا، جس میں کراچی اور اسلام آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

    پاکستان سپر لیگ(پی ايس ايل) کا اٹھائیسواں میچ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز اپنے ہوم گراؤنڈ پر دوبارہ کی چیمپئین اسلام آباد یونائٹیڈ کے مدمقابل آئے گی۔

    دونوں ٹیمیں اس سے قبل رواں سیزن میں ایک بار مدمقابل آئیں جس میں کراچ کنگز نے فتح سیمیٹی جبکہ دوہزار انیس کے سیزن میں دونوں ٹیمیں تین بار آمنے سامنے آئیں جس میں تینوں بار کراچی کنگز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 5: ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 3 رنز سے ہرا دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 3 رنز سے ہرا دیا۔

     


    Read More

    No comments