امریکا طالبان امن معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی فورسز کا انخلا شروع

امریکا طالبان امن معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی فورسز کا انخلا شروع ہو گیا، افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان کرنل سونی نے اپنے بیان میں تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق امن معائدے کے تحت امریکا نے افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کا آغاز کر دیا ہے
افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان کرنل سونی نے بتایا کہ امریکا ایک سو پنتیس دن میں تیراہ ہزار سے کم کر کے آٹھ ہزار چھ سو کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مطابق امریکی فوجی افغانستان سے باہر آرہے ہیں اور ان فوجیوں کا متبادل افغانستان نہیں بھیجا جائے گا۔
دوسری جانب امریکا نے افغانستان میں دو متوازی حکومتوں کی مذمت کردی،، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کہتے ہیں کہ افغانستان میں قیام امن اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان سمجھوتے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
Read More
No comments