کراچی میں منہدم عمارت کے ملبے سے مزید لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد کتنی؟ جان لیں اس خبر میں

5 مارچ کو رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں تین رہائشی عمارتیں گر گئی تھیں جس کے باعث اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہو چکی ہے جب کہ 30 کے قریب افراد زخمی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئی ہیں جس میں ایک ماں اور بچے کی لاش بھی شامل ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گرنے والی عمارت 6 منزلہ تھی، پانی کا ٹینک بہت بڑا تھا جسے بہت احتیاط سے توڑا گیا۔
تاہم ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور آج رات تک دبے افراد کو نکالنے کا آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ملنے والا کیش اور قیمتی سامان واپس کردیا گیا ہے جس میں پرائز بانڈ بھی شامل ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں عمارت گرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں عمارت منہدم ہونے کا واقعہ، ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہوگئی
انہوں نے کہا کہ واقعے کے ذمے دار ایس بی سی اے کے افسران کو معطل کیا گیا ہے، تحقیقات کے بعد مزید ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی بھی ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق 40 گز کے پلاٹ پر بنی پانچ منزلہ عمارت پر اس کا مالک چھٹی منزل بھی بنا رہا تھا کہ پوری عمارت گر گئی جس کی زد میں دیگر دو عمارتیں بھی آگئیں۔
قریب موجود چوتھی عمارت کو بھی مخدوش قرار دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوان اور دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جب کہ تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی جا رہی ہے جب کہ ملبے تلے اب بھی کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ملبہ ہٹانے کا کام احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔
Read More
No comments