• نیپال اور بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 6 افراد ہلاک

    زلزلے کا مرکز نیپال کا علاقہ منی پور تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی
    نیپال اور بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت کے سبب نیپال میں گھر گرنے اور دیگر واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے اس کی شدت 6۔5 ریکارڈ کی، زلزلے کا مرکز نیپال کا علاقہ منی پور تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

    نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیپال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔


    Read More

    No comments