• افغانستان:درہ سالنگ میں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، 19 افراد ہلاک

    افغانستان:درہ سالنگ میں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، 19 افراد ہلاک
    افغانستان کے مشرقی صوبے پروان میں سالنگ ٹنل کے اندر آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ آس پاس سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے میں 19 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ٹنل کے طویل ہونے اور امدادی ٹیم کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

    خیال رہے کہ افغانستان میں اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے ملک کے فنڈز تاحال منجمد اور ریسکیو ادارے غیرفعال ہونے سے ہنگامی حالت میں قیمتی جانوں کی ہلاکت میں اضافے کی وجہ ہیں۔


    Read More

    No comments